ایف آئی اے کی کارروائی، حوالہ ہنڈی میں ملوث ایک ملزم گرفتار ، مقدمہ درج

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی کے کارروبار میں ملوث ایک کو ملزم گرفتار کرلیا اور شواہد پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے مال پلازہ صدر راولپنڈی کینٹ میں حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے نے ملکی و غیر ملکی کرنسی سمیت نیو سٹی ٹریول اینڈ ٹورز سے گزشتہ نو ماہ کا ریکارڈ، کمپوٹرز اور موبائل فون قبضہ میں لے لئے۔کارروائی کے نتیجہ کے بعد نیوسٹی ٹریول اینڈ ٹورز کے مالکان محمد سلمان خان وغیرہ کے خلاف کرنسی کی غیر قانونی خریدوفروخت و حوالہ ہنڈی میں ملوث ہونے کے شواہد پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہے ،ملزمان کروڑوں روپے کی مالیت کی غیر ملکی کرنسی اور حوالہ ہنڈی میں ملوث نکلے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان مختلف کرنسی ایکسچینج کمپنیوں اور بینکوں کے ساتھ بھی کرنسی کے لین دین میں ملوث پائے گئے، جس کے بعد بینک افسران اور کرنسی ڈیلروں کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر