اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دورہ برطانیہ کے دوران لندن میں برطانوی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں کرکٹ ٹیم کے دورے کی یکطرفہ منسوخی کا معاملہ اٹھایا تھا،انگلینڈ ٹیم کا دورہ بغیر مشاورت منسوخ کرنے سے نقصان ہوا۔جمعرات کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ نے کہا کہ میں نے برطانیہ کے دورے کے موقع پر اپنے برطانوی ہم منصب کیساتھ کرکٹ ٹیم کے دورے کی یکطرفہ منسوخی کا معاملہ اٹھایا تھا۔برطانوی وزیر خارجہ نے یقین دہانی کروائی کہ وہ ہمارے تحفظات برطانوی کرکٹ بورڈ تک پہنچائیں گےانگلینڈ ٹیم کے دورہ کینسل ہونے پر دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین میں مایوسی تھی۔شاہ محمودقریشی نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم کا دورہ بغیر مشاورت کینسل کرنے سے نقصان ہوا،سرکاری ٹی وی ،عوام، پی سی بی سب کا نقصان ہوا۔برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ انکی حکومت نہیں بلکہ کرکٹ بورڈکا فیصلہ تھا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ برطانوی وزیر خارجہ نے یقین دہانی کروائی کہ وہ ہمارے تحفظات برطانوی کرکٹ بورڈ تک پہنچائیں گے،اس خبر سے لگتا ہے کہ پاکستان کا نقطہ نظر رجسٹرہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد سمجھانا تھا کہ ایسے فیصلے کرنے سے اثرات مرتب ہوتے ہیں،ایسے فیصلوں سے کھلاڑیوں ،شائقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔شاہ محمودقریشی نے کہا کہ انگلینڈ ٹیم کو اپنا شیڈول دیکھناچاہیے کہ وہ کب تشریف لاسکتے ہیں۔
لندن میں برطانوی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں کرکٹ ٹیم کے دورے کی یکطرفہ منسوخی کا معاملہ اٹھایا تھا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی



