اگلے الیکشن میں عمران خان اور پی ٹی آئی کہیں نظر نہیں آ رہے: وزیراعلیٰ سندھ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اگلے الیکشن میں عمران خان اور پی ٹی آئی کہیں نظر نہیں آ رہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آپ اپنی مرضی کے قانون آرڈیننس کے ذریعے لاتے ہیں، اگر قانون سازی کرنی ہے تو عوام کیلئے کریں۔ان کا کہنا تھا کہ آرڈیننس سے شارٹ ٹرم فائدہ ہو سکتا ہے لیکن الیکشن میں اس کا حساب کتاب لیا جائے گا، الیکشن جب بھی ہوں مجھے اگلے الیکشن میں عمران خان اور پی ٹی آئی کہیں نظر نہیں آرہے۔پنڈورا پیپرز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا عمران خان جو پیمانے دوسروں کیلئے رکھتے ہیں اپنے لیے بھی وہی رکھیں، عمران خان نے 2016 میں آف شور اکاؤنٹ رکھنے والوں کو چور کہا تھا، اب جن وفاقی وزرا ءکے نام پنڈورا پیپرز میں آئے ہیں وہ پہلے عہدوں سے استعفے دیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر