نیب چیئرمین کی مدت میں آرڈیننس کے ذریعے توسیع آئین اور قانون کو مسخ کرنے کے مترادف ہے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پیپلزپارٹی کی خاتون رہنما شازیہ مری نے کہا کہ نیب چیئرمین کی مدت میں آرڈیننس کے ذریعے توسیع آئین اور قانون کو مسخ کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے موجودہ نیب چیئرمین کو کرسی پر رکھنے کی خاطر پی ٹی آئی حکومت قانون توڑنا چاہتی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے نیب چیئرمین کی مدت میں آرڈیننس کے ذریعے توسیع آئین اور قانون کو مسخ کرنے کے مترادف ہے،نیب چیئرمین کی مدت چار سال ہے اور قانون کے مطابق اس مدت میں توسیع نہیں ہو سکتی ۔ ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔ شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ نیب چیئرمین کو کرسی پر رکھنے کی خاطر پی ٹی آئی حکومت قانون توڑنا چاہتی ہے جبکہ ادارے شخصیتوں کے محتاج نہیں ہوتے ہیں۔

شازیہ مری حکومت سے سوال کرتے کہا کہ کیا پورے پاکستان میں کوئی ایسا شخص نہیں جو نیب کی سربراہی کر سکے؟، ہم حکومت کو آئین اور قانون کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے، انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام پر پی ٹی آئی حکومت صرف انتقام لے رہی ہے، سپریم کورٹ نے بھی موجودہ نیب کو سیاسی انتقام کا ذریعہ قرار دیا جبکہ موجودہ نیب چیئرمین نے پی ٹی آئی حکومت کے وزیروں اور مشیروں کو ریلیف دی رہا ہے ،عمران خان کا ہیلی کاپٹر کیس اچانک بند، مالم جبا کیس سرد خانے میں، پشاور بی آرٹی اور راولپنڈی رنگ روڈ کا ہوا؟ ۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر