ہمارے ساتھیوں کو رہا نہ کیا گیا تو۔۔۔۔۔ینگ ڈاکٹرز نےحکومت کو بڑی دھمکی دیدی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر نے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران گرفتار کیے جانے والے ڈاکٹروں کی فوری رہائی نہ ہونے کی صورت میں اسپتالوں میں کام بند کرنے کی دھمکی دے دی۔پنجاب ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر دانش اعوان نے جناح اسپتال میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ڈاکٹروں پر آنسو گیس شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا، 20 ینگ ڈاکٹرز اس وقت اسلام آباد پولیس کی حراست میں ہیں۔

انہوں نے ڈاکٹرز کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر رات تک گرفتار ڈاکٹروں کو رہا نہ کیا گیا تو پورے پنجاب میں کل سے ہیلتھ سروسز منقطع اور پورے پاکستان میں احتجاج ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی سرکار نے ڈاکٹروں پر اس وقت بربریت کی جب مذاکراتی ٹیم اور ڈاکٹر فیصل سلطان کی میٹنگ جاری تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ینگ ڈاکٹرز نے پاکستان میڈیکل کمیشن کی عمارت کے سامنے این ایل ای امتحان کے خلاف احتجاج کیا تھا جس دوران پولیس اور ڈاکٹرز میں ہاتھا پائی ہوئی اور پولیس نے متعدد ڈاکٹرز کو حراست میں لے لیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان کسی قسم کی ملاقات طے نہیں: ایرانی وزارت خارجہ
سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہونگے: کیرولین لیوٹ
وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا
امریکا سے براہ راست مذاکرات کی درخواست جھوٹ ہے: پاسداران انقلاب
امریکا کے دوسرے ممالک پر فوجی حملے صرف تیل کے لیے ہیں: روس
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
پٹرولیم مہنگائی، گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھانے کا اعلان
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے، اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر