خون سفید ہوگیا، بیٹے کی فائرنگ سے ماں سمیت 5 افراد قتل

سوات(نیوز ڈیسک) کے پی کے ضلع سوات میں ناخلف بیٹے نے فائرنگ کرتے ہوئے اپنی والدہ اور دو بھائیوں سمیت پانچ افراد کو قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق دلخراش واقعہ سوات کے علاقے دیوالئی میں پیش آیا، جہاں ملزم نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گھر میں اندھا دھند فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوئے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے اس کی ماں ، دو بھائی ، بھابھی اور بھانجہ جاں بحق ہوا جبکہ دو بھابھیاں اور ایک بھتیجا شدید زخمی ہوا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر جائے حادثے پر پہنچی تو دلخراش منظر دیکھ کر شدید مضطرب ہوئے، پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔دلخراش واقعے کے بعد ملزم کی تلاش شروع کی گئی اور اس کے لئے سرچ آپریشن شروع کیا گیا تو ملزم پولیس کی حراست میں آگیا، فوری طور پر ملزم نے قتل سے متعلق کچھ نہیں بتایا ہے، ملزم سے مزید تفتیش کے لئے اسے متعلقہ تھانے منتقل کردیا گیا ہے



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر