نور مقدم کیس: ملزم ظاہرجعفر کے والدین کی ضمانت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)نور مقدم کیس کے ملزم ظاہرجعفر کے والدین نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ظاہر جعفر کے والدین کے وکیل کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ کیا واقعہ کی اطلاع نا دینا جرم کی معاونت ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے تعزیرات پاکستان کی دفعہ107 کا غلط جائزہ لیا، عصمت جاہ اور ذاکرجعفر سے قتل کی وجہ عناد بھی منسوب نہیں کی گئی جب کہ ایسے شواہد موجود نہیں کہ والدین کو بیٹے کے قتل کے ارادوں کا معلوم ہو۔درخواست میں کہا گیا ہےکہ کسی شریک ملزم کے بیان کی بنیاد پر درخواست ضمانت خارج نہیں کی جاسکتی، کیس کا مکمل چالان بھی ابھی تک ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں ہوا اور دو ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت دے کرہائیکورٹ نے دائرہ اختیارسے تجاوزکیا، دو ماہ میں فیصلے کا حکم ملزمان کے حقوق اورشفاف ٹرائل کے اصولوں کیخلاف ہے، جلد بازی میں ٹرائل مکمل کرنے کے حکم سے ملزمان کا حق دفاع متاثرہوگا۔درخواست مزید مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ پولیس تحقیقات یک طرفہ اور جانبداری پر مبنی ہیں جب کہ ملزمان جیل میں رہ کرکیس میں اپنا دفاع بھی درست انداز میں نہیں کرسکیں گے کیونکہ جیل میں رہ کر ملزمان کا اپنے وکلا کےساتھ رابطہ بھی بہت مشکل ہوتا ہے۔واضح رہےکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی تھی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر