پارکنگ کے نام پر کراچی کے شہریوں سے بھتہ خوری بند کی جائے: سندھ ہائیکورٹ

کراچی (نیشنل ٹائمز)سندھ ہائیکورٹ نے شہر قائد میں چارڈ پارکنگ کے نام پر عوام سے بھتہ خوری فوری طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا۔کراچی میں جگہ جگہ قائم چارڈ پارکنگ کے حوالے سے کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت عدالت نے متعلقہ حکام سے استفسار کیا بتایا جائے کہ کس قانون کے تحت شہریوں سے پارکنگ فیس وصول کی جا رہی ہے؟نمائندہ کمشنر آفس نے بتایا کہ پارکنگ فیس وصول کرنے کا کوئی قانون نہیں ہے، بس سڑکوں کی مرمت کے لیے وصول کی جاتی ہے۔عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی ایم سیز، ٹریفک پولیس اور دیگر کو جا کر بتا دو پارکنگ فیس کے نام پر بھتہ خوری بند کی جائے۔جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ کونسی سڑکوں کی مرمت ہو رہی ہے؟ شہر کی سڑکوں کا حال دیکھا ہے؟عدالت کا کہنا تھا ہمیں تشویش ہے کل کو گھر کے باہر گاڑی کھڑی کرنے پر بھی پارکنگ فیس وصولی شروع نہ ہو جائے۔فاضل عدالت کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی میں پہلے روڈ کے ایک طرف پارکنگ کی اجازت تھی، اب دونوں اطراف گاڑیاں لگا دی جاتی ہیں۔جسٹس محمد اقبال نے ریمارکس دیے کہ عزت دار لوگ اپنی عزت بچانے کے لیے 20، 30 روپے دے کر جان چھڑا لیں گے، یہ ہو کیا رہا ہے؟انہوں نے مزید کہا کہ پارکنگ کے لیے مختص جگہ پر بورڈ کیوں نہیں لگا دیے جاتے؟ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کراچی کی سڑکوں پر پارکنگ کے لیے ٹھیکے دیے گئے ہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ ہم ہر طرح سے کارروائی کریں گے، پارکنگ فیس کے نام پر بھتہ نہیں لینے دیں گے۔سندھ ہائیکورٹ نے شہر بھر کی ڈی ایم سیز، کمشنر کراچی، ڈی آئی جی ٹریفک، پولیس اور دیگر اداروں سے چارڈ پارکنگ کے حوالے سے 29 اکتوبر کو تفصیلی جواب طلب کر لیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر