پیپلز پارٹی نے پنڈورا پیپرز کی تحقیقات کے لئے سیل کے قیام کے فیصلے کو مسترد کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پیپلز پارٹی نے پنڈورا پیپرز کی تحقیقات کے لئے سیل کے قیام کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ پنڈورا پیپرز کے لئے تحقیقاتی سیل کا قیام حکومت کا دہرا معیار ہے ۔سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے ردعمل میں کہا ہے کہ پنڈورا پیپرز کی تحقیقات کے لئے تحقیقاتی سیل اپنوں کو بچانے کا ایک طریقہ ہے ۔پنڈورہ پیپرز میں وفاقی وزرا اور پی ٹی آئی آئی کے مرکزی لیڈروں کے ناموں کاذکر ہے۔ نیر بخاری نے کہا ہے کہ صدی کا سب سے بڑا مزاق یہ ہے کہ جس وزیراعظم کی کابینہ کے وزرا انکے گھر کے افراد کے ناموں کی آف شور کمپنیوں ہیں۔ اس پنڈورا پیپرز کی تحقیقاتی سیل کی نگرانی وزیراعظم کریں گے ۔نیر بخاری نے کہا کہ تحقیقاتی سیل عدلیہ کی بجائے وزیراعظم کو رپورٹ کریں گے۔ جس کا نتیجہ آٹا چینی گندم کمیشن جیسا ہی ہوگا ۔نیر بخاری نے مزید کہاہے کہ ایسا فیصلہ انصاف کے بلند بانگ دعوے کرنے والوں کی جانب سے قتل کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سے صرف الزام کی بنیاد پر استعفی مانگنے والا اب اپنے لوگوں سے استعفی کیوں نہیں لے رہا؟ پنڈورا پیپرز کے لئے بھی خان صاحب وہی طریقہ اپنائیں جو اپوزیشن ارکان سے وہ خود مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعظم جے آئی ٹی تشکیل دیں اور تحقیقات مکمل ہونے تک اپنے کابینہ ارکان سے فوری استعفیٰ لیں ۔نیر بخاری نے مزید کہا کہ تحقیقاتی سیل کے ذریعے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا فیصلہ پیپلز پارٹی کو قبول نہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان کسی قسم کی ملاقات طے نہیں: ایرانی وزارت خارجہ
سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہونگے: کیرولین لیوٹ
وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا
امریکا سے براہ راست مذاکرات کی درخواست جھوٹ ہے: پاسداران انقلاب
امریکا کے دوسرے ممالک پر فوجی حملے صرف تیل کے لیے ہیں: روس
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
پٹرولیم مہنگائی، گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھانے کا اعلان
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے، اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر