آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کاپیپلزپارٹی راولپنڈی کے رہنما رشید میر کے انتقال پر گہر رنج و غم اور صدمے کا اظہار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی راولپنڈی کے رہنما رشید میر کے انتقال پر گہر رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم رشید میر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ رشید میر کا شمار پارٹی کے بانی کارکنان میں ہے اور وہ زندگی بھر ثابت قدم اور پارٹی کے وفادار رہے۔ رشید میر نے دورہ آمریت میں قید اور تشدد برداشت کیا مگر اپنے اصولوں پرکوئی سودابازی نہیں کی۔ سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ رشید میر پارٹی کا انمول سرمایہ تھے۔ ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔رشید میر کے انتقال پر قیادت اور کارکن سوگوار ہیں۔ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے مرحوم رشید میر کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعا کی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر