ٹائیگر شروف کی ہیوی ویٹ ورزش کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف نے اپنی ورزش کی معمولی سی ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کو حیران کردیا۔اپنی ایکشن فلموں کی وجہ سے مداحوں میں مشہور ٹائیگر شروف نے ورزش تو عام لوگوں کی طرح کی لیکن انہوں نے وزن بےانتہا اٹھا رکھا تھا جسے دیکھ کر انکے مداح حیران ہوگئے اور ان کی تعریف کرنے لگے۔ٹائیگر شروف نے اپنی پوسٹ کے ساتھ بتایا کہ انہوں نے ’ڈیڈ لفٹ‘ ایکسرسائز کے لئے 220 کلو اور ’لیگ اسٹیپ اپس‘ کے لئے 120 کلو وزن اٹھایا۔ٹائیگر شروف کی اتنے زیادہ وزن کے ساتھ ورزش کی ویڈیو کو 1.3ملین سے زائد بار دیکھا گیا جب کہ ان کے اکاؤنٹ پر سیکڑوں لوگوں نے انکی تعریف کی اور حیرانی کا اظہار بھی کیا۔اداکار ماضی میں بھی کئی بار اپنی ایکسرسائز اور جمناسٹک مہارت کی ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کر چکے ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر