کسٹمز حکام نے کروڑوں روپے کا سمگل شدہ مال پکڑوانے والے ملازم کو نوکری سے نکال دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کسٹمز حکام نے کروڑوں روپے کے سمگل شدہ مال پکڑوانے کے عوض مخبری کرنیوالے چھوٹے ملازم کو کمیشن مانگنے کی پاداش میں نوکری سے برخاست کروا دیا۔متاثرہ ملازم نے چیئرمین ایف بی آر سے انصاف کی اپیل کردی ہے ۔کسٹمز انٹیلی جنس کے سابق ملازم سید عامر شبیر نے چیئرمین ایف بی آر کے نام لکھی جانیوالی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر نے انہیں 9نومبر 2020ء کو کہا کہ وہ مخبری کرکے سمگل شدہ مال پکڑوائے اور اس میں سے سرکاری سطح پر اسے بطور انفارمر رقم دوں گا جس پر عامر شبیر ٹرک نمبر ٹی کے جے 438 کے آنے کی اطلاع دی تو اسے پکڑ کر کروڑوں روپے کا سمگل شدہ مال برآمد کرلیا گیا تاہم چند دن بعد دوسرا ٹرک ٹی کے جے500 بھی پکڑوایا اور اس میں سے بھی کروڑوں روپے کا سامان برآمد کیا گیا ۔جب دونوں ٹرک پکڑے گئے تو عامر شبیر نے مذکورہ ایڈیشنل ڈائریکٹر حسن فرید سے مخبری کی رقم کا تقاضا کیا تو اس پر مذکورہ ایڈیشنل ڈائریکٹر نے ان کے خلاف من گھڑت اوربے بنیاد کیس تیار کیا جس میں کہا گیا کہ عامر شبیر بھتہ کا تقاضا کررہا ہے اور اس پر سائل کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ۔عامر شبیر کے مطابق اب ان پر آئے روز جان لیوا حملے بھی ہورہے ہیں اور کسی بھی انکوائری میں پیش ہونے سے پہلے ڈرایا دھمکایا بھی جارہا ہے ۔ایف آئی اے ، نیب اور ایف بی آر میں متعدد انکوائریز زیر سماعت ہیں جن کی پیروی سے روکنے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہے ہیں۔عامر شبیر نے اپیل کی ہے کہ سرکاری سطح پر مخبری کرنیوالے کسی بھی شہری یا ملازم کو پندرہ فیصد دیا جاتا ہے اور مجھے رقم دینے کی بجائے نوکری سے ہی نکال دیا گیا ،میری اپیل ہے کہ میرے کیس کو ری اوپن کرکے غیر جانبدارانہ انکوائری کرائی جائے اور ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔



  تازہ ترین   
پاکستان میں ایران اور امریکا کے درمیان کسی قسم کی ملاقات طے نہیں: ایرانی وزارت خارجہ
سٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر آج مذاکرات کیلئے پاکستان روانہ ہونگے: کیرولین لیوٹ
وزیر خارجہ عباس عراقچی کی قیادت میں ایرانی وفد مذاکرات کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا
امریکا سے براہ راست مذاکرات کی درخواست جھوٹ ہے: پاسداران انقلاب
امریکا کے دوسرے ممالک پر فوجی حملے صرف تیل کے لیے ہیں: روس
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
پٹرولیم مہنگائی، گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھانے کا اعلان
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے، اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر