بلوچستان کے ساحلی علاقے بدستور طوفان کے زیراثر، ایک اور الرٹ جاری

کراچی / (نیشنل ٹائمز)کوئٹہ: بلوچستان کے ساحلی علاقے بدستور بحیرہ عرب میں موجود طوفان ’شاہین‘ کے زیر اثر ہیں جب کہ اس حوالے محکمہ موسمیات نے نیا الرٹ جاری کردیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے بدستور بحیرہ عرب میں موجود طوفان ’ شاہین‘ کے زیر اثر ہیں، لسبیلہ، گوادر، آواران، جیونی اور اورماڑا میں مسلسل دوسرے روز کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش کے ساتھ ساتھ تیز ہواؤں نے بھی عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے، کئی مقامات پر بجلی کے کھمبے گر گئے ہیں جس کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے، اس کے علاوہ ساحل پر موجود کشتیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ’شاہین ‘ سے متعلق ساتواں الرٹ جاری کردیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب کے شمال مغرب میں موجود شدید سمندری طوفان کراچی کے مغرب سے 470 کلومیٹر دور جب کہ اوڑماڑہ سے 250 اور گوادر سے 125کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، طوفان کے گرد ہواؤں کی رفتار 110 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے، سسٹم کے مرکز میں سمندر میں شدید طغیانی ہے، آج شام تک سمندری طوفان مغرب اور شمال مغرب کی جانب بڑھے گا، جس کے بعد طوفان کا رُخ دوبارہ تبدیل ہوکر جنوب مغرب میں مسقط عمان کی جانب ہوجائے گا، طوفان کے باعث گوادر، لسبیلہ، آواران، کیچ، خضدار اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں 3 اکتوبر تک گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ کہیں تیز اور کہیں موسلا دھار بارش کا امکان ہے، جس کی وجہ سے ان علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، تیز ہوائیں کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچاسکتی ہیں، اس لئے تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔



  تازہ ترین   
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے، اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط، ماسکو کا دورہ کرینگے: ایرانی میڈیا کی تصدیق
عالمی پیچیدہ سکیورٹی چینلجز کے باوجود پاکستان دنیاوی امن کیلئے کوشاں ہے: وزیراعظم
اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، جنگ بندی کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر