چاول میں کینسر کی وجہ بننے والے آرسینک کی مقدار کیسے کم کی جاسکتی ہے؟ ماہرین نے مشورہ دیدیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) کینسر کا علاج مہنگا بھی ہے اور تکلیف دہ بھی ،اللہ پاک ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔یوں تو چاول نشاستے سے بھرپور غذا ہے اور یہ صحت کے لیے نہایت فائدہ مند غذا سمجھی جاتی ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ چاول میں کینسر کی سب سے بڑی وجہ سمجھے جانے والے آرسنک شامل ہوتے ہیں؟ برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق آرسنک پانی اور مٹی میں شامل ہوتا ہے اور چاول کی فصل کےلیے بہت زیادہ پانی لگتا ہے جو آرسنک باآسانی مٹی سے چاول میں شامل ہونے کا باعث بنتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آرسنک ز ہر یلا ہو سکتا ہے اور یوروپی یونین نے اسے کینسر پیدا کرنے والے عناصر میں پہلے درجے میں شامل کیا ہے۔ بیلفاسٹ کی کوئینز یونیورسٹی کے پروفیسر اینڈی میہارگ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ باسمتی چاول میں دیگر اقسام کے مقابلے میں آرسنک کی سطح کم ہوتی ہے جب کہ براؤن رائس میں آرسنک زیادہ پایا جاتا ہے۔آرسنک جیسے زہریلے مادوں کے خوراک میں موجود ہونے سے انسانی جانوں کو نقصان ہو سکتا ہے، پالش کیے ہوئے ایک کلو چاول میں زیادہ سے زیادہ 0.2 ملی گرام تک آرسنک کی مقدار کو عام لوگوں کی صحت اور تجارتی نقطہ نظر سے ٹھیک قرار دیا گیا ہے۔ ماہرین نے تحقیق میں دریافت کیا ہے کہ اگر رات کو چاول بھگو کر رکھ دیئے جائیں اور اگلے روز صاف پانی سے چاول کو اچھی طرح دھونے کے بعد پکایا جائے تو اس میں موجود آرسنک کی سطح کو کم کیا جا سکتا ہے۔ چاول پکانے کے دوران بھی چاول کا پانی ایک ابال آنے کے بعد اگر بدل دیا جائے تو بھی آرسنک کو کم کرنے میں مدد ہوتی ہے، اس طریقے سے چاول پکانے سے اس میں موجود آرسنک کو 80 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر