کراچی سے 10 ایرانی باشندے گرفتار، پاکستانی دستاویزات بنانے کا انکشاف

کراچی(نیشنل ٹائمز)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے شہر قائد سے دس ایرانی باشندوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان پاکستانی سفری دستاویزات کی بنیاد پر قطر جانے والے تھے۔ایف آئی اے انسانی اسمگلنگ ونگ نے کراچی کے مختلف علاقوں کارروائی کرتے ہوئے متعدد ایرانی باشندوں کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے جعلی پاکستانی دستاویزات بنارکھی تھیں۔ ایف آئی اے کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 10 ایرانی باشندوں کو گرفتار کرکے تین مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے۔اس حوالے سے ایف آئی اے حکام نے بتایاکہ ملزمان پاکستانی اور ایرانی ایجنٹوں کی ملی بھگت سے پاکستانی سفری دستاویزات بنانےمیں کامیاب ہوگئے، جس کی بنیاد پر وہ قطر جانے والے تھے تاہم ایف آئی اے کے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل نے منصوبہ بروقت ناکام بنا دیا۔گرفتار ایرانی شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ کا اجرا حال ہی میں ہوا ہے، جس سے متعلق نادرا کے اعلی افسران اور ملازمین کے خلاف انکوائریاں جاری ہیں۔۔ایف آئی اے حکام نے کہا کہ منطقی و قانونی طور پر مقدمات کا بھی اندراج ہورہا ہے، واقعے میں ملوث نادرا افسران و ملازمین اور ان کے آلہ کار کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے حکام نے بار بار انتباہ اور زیر التوا انکوائریوں کے باوجود نادرا افسران اور ملازمین کی جانب سے غیر قانونی شناختی کارڈز کے اجرا کو باعث تشویش قرار دیا ہے۔حکام کے مطابق گرفتار ایرانی شہریوں کو پاکستانی شناختی کارڈ کا اجرا حال ہی میں ہوا ہے۔گرفتار ہونے والے دس ایرانی باشندوں کے خلاف فارنرز ایکٹ 1946 اور تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت مقدمات کا اندراج کر کے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔دورانِ تفتیش ہونے والے انکشافات کی روشنی میں تفتیش کا دائرہ اختیار یونین کونسل کی سطح سے نادرا اور پاسپورٹ اتھارٹی تک بڑھایا جائے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر