ویکسی نیشن کے سرٹیفکیٹ کے بغیر فضائی سفر اور موٹروے پر پابندی عائد کر دی گئی

لاہور(نیشنل ٹائمز) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یکم اکتوبر سے بغیر کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کے فضائی سفر پر پابندی عائد کر دی۔اتھارٹی نے پروازوں سے متعلق نیا سفری ہدایات نامہ جاری کر دیا جس کے مطابق بغیر ویکسین سرٹیفکیٹ کے سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔بیرون ملک مسافروں کیلئے 72 گھنٹے پہلے کورونا پی سی آر ٹیسٹ اور پاکستان آنے پر ایئرپورٹس پر ریپڈاینٹی جین ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیاہے۔ بیرون ملک مسافروں کو پاس ٹریک ایپ پر سفر سے پہلے تفصیل دینا ہو گی۔ 15 سے 18سال تک کی عمر کے مسافروں کو کورونا سرٹیفکیٹ سے استثنیٰہوگا۔اسی طرح سفارتکاروں کو کورونا ریپڈاینٹی جین ٹیسٹ سے استثنیٰ ہوگا۔یکم اکتوبر سے بیرون ملک جانے والے بغیر کورونا سرٹیفکیٹ سفر پر پابندی ہوگی۔ ڈومیسٹک پروازوں پربھی یکم اکتوبر سے بغیر کوروناسرٹیفکیٹ سفرپرپابندی عائد کر دی گئی ہے۔فضائی سفر کے ساتھ موٹر وے پر بھی بغیر ویکسینیشن کے یکم اکتوبر سے سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے، اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط، ماسکو کا دورہ کرینگے: ایرانی میڈیا کی تصدیق
عالمی پیچیدہ سکیورٹی چینلجز کے باوجود پاکستان دنیاوی امن کیلئے کوشاں ہے: وزیراعظم
اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، جنگ بندی کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر