لاہورہائیکورٹ نے سموگ کے خاتمے کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کی رپورٹ طلب کر لی ، عدالت کا زیر زمین پانی کو بچانے کے لیے اقدامات کا حکم

لاہور(نیشنل ٹائمز)لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی اورآبی آلودگی کےخلاف کیس کی سماعت کی،پانی کے ضیاع سے متعلق واٹر کمیشن کی رپورٹ عدالت پیش کی گئی، رپورٹ کمال حیدر نے پیش کی،رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹریٹمنٹ پلانٹ نہ لگانے پر کمیشن نے دس شوگر ملز کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے،ایک شوگر مل کو عدم تعمیل پرسیل کردیا گیا ہے،سیل کی گئی شوگر مل کو بیان حلفی کےبعد کھول دیا گیا،موٹر وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹس کےحوالے سے عمل درآمد نہیں کیا جارہا، درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ گذشتہ چھ ماہ میں ماحولیاتی ادارے کےچار ڈی جی تبدیل کئے جا چکے ہیں،ڈی،جی پی ایچ اے نے عدالت کو بتایا کہ بارشی پانی کومحفوظ بنانے کے لئے بڑے بڑے حوض بنائے جارہے ہیں،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پارکوں میں زیرزمین پانی نکالنے کی بجائے جمع شدہ پانی کے استعمال کی پالیسی وضع کی جائے،زیرزمین پانی کو بچانا اہم ذمہ داری ہے،سرکاری یا نجی ترقیاتی منصوبوں کی آڑ میں درختوں کے کٹاو کو روکا جائے، لاہور کنکریٹ کا جنگل بن گیا مگر کسی نے گرین ہاوسز بڑھانے کی طرف توجہ نہیں دی،بلند وبالا عمارتوں کی چھتوں پرپھل دار پودے لگانے کی پالیسی وضع کی جائے،ایسے اقدامات سے درجہ حرارت میں واضع کمی آئے گی ۔ ہمارا دریا تک محفوظ نہیں رہا، ہمارے بڑوں نے جو بویا ہم وہ کاٹ رہے ہیں، ہم جو بوئیں گے ہماری نسلیں وہی کاٹیں گی، عدالت ترقیاتی منصوبوں کی زد میں آنے والے درختوں کومحفوظ بنانے کےلئے حکم جاری کرے گی،عدالت نے سموگ کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر