عالمی پیچیدہ سکیورٹی چینلجز کے باوجود پاکستان دنیاوی امن کیلئے کوشاں ہے: وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی پیچیدہ سکیورٹی چینلجز کے باوجود پاکستان دنیاوی امن کیلئے کوشاں ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں کثیرالجہتی اور سفارت کاری کے ذریعے امن کےعالمی دن کے موقع پر پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں جب عالمی برادری کو پیچیدہ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے بات چیت اور سفارت کاری کے راستے کو فروغ دے رہا ہے۔

اُنہوں نے اپنے پیغام میں اقوام متحدہ کے چارٹر کے اُصولوں کے مطابق مذاکرات، تعاون اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کےغیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ خطے میں پاکستان کی ثالثی کی جاری کوششیں انہی اصولوں پر کاربند ہیں، پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے ساتھ مستقل وابستگی، امن کی خواہش اور بین الاقوامی تعاون کی رہنمائی میں اختلافات ختم کرنے اورامن کے قیام اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیے تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔



  تازہ ترین   
عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط، ماسکو کا دورہ کرینگے: ایرانی میڈیا کی تصدیق
عالمی پیچیدہ سکیورٹی چینلجز کے باوجود پاکستان دنیاوی امن کیلئے کوشاں ہے: وزیراعظم
اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، جنگ بندی کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ
ایران میں کوئی شدت پسند نہیں، سب انقلابی ہیں: ایرانی قیادت کا ٹرمپ کو جواب
امریکی افواج کی بحرہند میں کارروائی، ایک اور بحری جہاز قبضے میں لے لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر