پاکستان اور سعودی عرب میں ایم بی بی ایس /بی ڈی ایس کورسز میں داخلہ کے لئے نمز انٹری ٹیسٹ 3 اکتوبر کو ہوگاراولپنڈی

30ستمبر(نیشنل ٹائمز)نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز (نمز) نے پاکستان بھر میں اور پہلی بار سعودی عرب میں اپنے زیرانتظام اور الحاق شدہ 13 میڈیکل اور 5 ڈینٹل کالجوں میں ایم بی بی ایس/بی ڈی ایس کورسز میں داخلہ کے لئے نیشنل انٹری ٹیسٹ (این ای ٹی) 3 اکتوبر کو منعقد کرے گی۔ یونیورسٹی رجسٹرار برگیڈیئر (ر) محمد اظہر کی طرف سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق ایم بی بی ایس/بی ڈی ایس سیشن 2021 کا انٹری ٹیسٹ چاروں صوبوں کے 19 مختلف شہروں ، آزاد کشمیر ، اسلام آباد اور سعودی دارالحکومت ریاض کے تمام امتحانی مراکز میں 3 اکتوبر بروز اتوار کو بیک وقت شروع ہوں گے۔ رجسٹرارکے مطابق تمام کامیاب امیدواروں کے لیے پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) کی طرف سے الگ طور پر لئے گئے نیشنل میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا داخلہ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ )میں کم از کم 65 فیصد نمبروں کے ساتھ پاس ہونا لازمی ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں، آزاد کشمیر ، اسلام آباد اور مشرق وسطی سے تعلق رکھنے والے 76000 سے ز یادہ امیدوار 1775 نشستوں پر داخلوں کے لیے اپنے متعلقہ امتحانی مراکز میں ٹیسٹ دیں گے۔ان امیدواروں میں 48183 طالبات اور 28164 طلبہ نے داخلے کے لیے درخواست دے رکھی ہے۔نمز نے گزشتہ سال اپنے زیر انتظام اور الحاق شدہ میڈیکل کالجوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کامیابی کے ساتھ منعقد کرائے جس سے ادارے پر طالب علموں کا اعتماد بڑھا ہے ، گزشتہ سال کے مقابلے میں چالیس فیصد سے زیادہ طلبا نے داخلہ کے لیے درخواستیں دے رکھی ہیں۔ رجسٹرار نے کہا کہ نمز انٹری ٹیسٹ کے نتائج کا اعلان دو ہفتوں میں متوقع ہے۔ دریں اثنا نمز نےٹیسٹ کے لئے جامع انتظامات کئے ہیں اور اپنے عملے کو تربیت بھی دی ہے تاکہ ایم بی بی ایس/بی ڈی ایس کے لیے انٹری ٹیسٹ کے شفاف طریقے سے انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے تمام امیدواروں کوتاکید کی کہ وہ ضروری دستاویزات کے ہمراہ ٹیسٹ شروع ہونے سے دو گھنٹے قبل اپنے متعلقہ امتحانی مر کز پہنچیں۔\



  تازہ ترین   
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے، اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط، ماسکو کا دورہ کرینگے: ایرانی میڈیا کی تصدیق
عالمی پیچیدہ سکیورٹی چینلجز کے باوجود پاکستان دنیاوی امن کیلئے کوشاں ہے: وزیراعظم
اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، جنگ بندی کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر