لاہور (نیشنل ٹائمز)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور کیپٹن(ر)سہیل چودھری نے کہا ہے کہ دھوکہ دہی سے شہریوں کی جمع پونجی چھننے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن ہوگا۔لاہور پولیس شہریوں کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات عمل میں لارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں بیوہ خاتون نسرین بی بی سے ملاقات کے دوران کیا۔ نسرین بی بی کی معذور بیٹی بھی اُنکے ہمراہ تھی۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے متعلقہ افسران کو معاملہ کی تفتیش کر کے بیوہ کے ساتھ فراڈ کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کا حکم دیا۔ سہیل چودھری نے بیوہ خاتون کو مکمل انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔بیوہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ ملزمان نے مکان دلانے کاجھانسہ دے کر 07 لاکھ روپے ہتھیایئے۔ ملزم قیصر سمیت دیگرافرادرقم ادائیگی کئے بغیر چھت چھیننا چاہتے ہیں۔ شہری کی جانب سے سوشل میڈیا پرمتاثرہ خاتون سے مبینہ فراڈ بارے پوسٹ شیئر ہوئی تھی۔
ڈی آئی جی آپریشنزسہیل چودھری کی بیوہ خاتون نسرین بی بی سے ملاقات، سہیل چودھری کی متاثرہ خاتون کو مکمل انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی



