جمعہ کے روز پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے طلبا کو چھٹی دیدی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)آل سندھ پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے غیریقینی موسم کی صورت حال کے باعث کل (جمعہ) پرائیوٹ اسکول اور کالج بند رکھنے کا اعلان کردیا۔آل سندھ پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کےچیئرمین حیدر علی کا کہنا ہےکہ بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں اسکولز بندکرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔حیدر علی کا کہنا ہےکہ تعلیمی ادارے بندکرنےکا فیصلہ والدین کی پریشانی کے سبب کیا ہے، سندھ کے جن اضلاع میں موسم ٹھیک ہے وہاں نجی تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے۔دوسری جانب سندھ حکومت نے ابھی تک سرکاری اسکول بندکرنےکے حوالے سےکوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔خیال رہےکہ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں ٹراپیکل سمندری طوفان تشکیل پا رہا ہے جس کے نتیجے میں سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سائیکلون کراچی سے 300 کلومیٹر دور ہے جوکہ کراچی سمیت سندھ اور مکران کے ساحلی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اور تیز ہواؤں کا باعث بن سکتا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر