ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں نجی اسکولز ختم کرنے کیخلاف احتجاج

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز): ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں نجی اسکولز ختم کرنے کیخلاف راولپنڈی میں شدید احتجاج کیا گیا۔کنٹونمنٹ بورڈز سے پرائیویٹ اسکولز ختم کرنے کیخلاف پرائیویٹ اسکولز تنظیموں اور اساتذہ نے ہارلے اسٹریٹ میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ طلبہ طالبات ، ٹیچرز ، اسکولز مالکان نے احتجاج میں شرکت کی اور اس حکم نامے کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن ایکشن کمیٹی نے احتجاج کی قیادت کی۔ ایسوسی ایشن کے احتجاج میں شریک اساتذہ اور مالکان نے کہا کہ ملک کے 42 کینٹ بورڈز میں 7 ہزار اسکولز ، 3 لاکھ ٹیچرز اور 21 لاکھ طلبہ ہیں جن کے مستقبل کو اس فیصلے سے خطرہ ہے۔ اس اقدام سے تعلیمی نظام متاثر ہوگا لہذا یہ فیصلہ واپس لیا جائے۔



  تازہ ترین   
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے، اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط، ماسکو کا دورہ کرینگے: ایرانی میڈیا کی تصدیق
عالمی پیچیدہ سکیورٹی چینلجز کے باوجود پاکستان دنیاوی امن کیلئے کوشاں ہے: وزیراعظم
اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، جنگ بندی کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر