وفاقی وزیر شبلی فراز آج بھنگ کی کاشت کے منصوبے کا افتتاح کرینگے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سرکاری سطح پر انڈسٹریل ہیمپ (بھنگ) کی کاشت کے منصوبے کا آج باضابطہ افتتاح کیا جا رہا ہے ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سنیٹر شبلی فراز اس منصوبے کا افتتاح کرینگے، روزنامہ جنگ میں ساجد چوہدی کی خبر کے مطابق اس منصوبے کو ہیمپ ویلیو چین ڈویلپمنٹ ڈویلپمنٹ پروگرام 2021کا نام دیا گیا ہے ،انڈسٹریل ہیمپ کی کاشت کی افتتاحی تقریب کا انعقاد روات کے قریب کلیام موڑپر انسٹیٹیوٹ آف ہائیڈروفونک ایگریکلچر میں کیا گیا ہے ، پی سی ایس آئی آر حکام کے مطابق اس کے کامیاب تجربے سے پاکستان پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھمل کر مستقبل میں بہت زیادہ فارن ایکسچینج کما سکتا ہے ،وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی ریسرچ آرگنائزیشن پاکستان کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ یہ منصوبہ پیر مہر علی شاہ ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی کے ساتھ مل کر مکمل کریگی، اس منصوبے کو پی سی ایس آئی آر کا لیڈ پراجیکٹ کہا جا رہا ہے ، انڈسٹریل ہیمپ کی کاشت روات کے گرین ہائوس میں ابتدائی طور پر پانچ ایکڑ اراضی پر کاشت کی جائیگی،بھنگ کی کاشت کا نارمل سیزن ختم ہو چکا ہے اسی لئے اس کی ان ڈور کاشت کی جا رہی ہے ۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر