کویت میں داخلے کی اجازت کس ملک کے شہریوں کو ہوگی؟

کویت سٹی(نیوز ڈیسک) کورونا کے سدباب کیلئے کویت سول ایوی ایشن نے ملک میں داخلے کی منظوری کے حوالے سے تمام ایئر لائنز سے ایم یو این اے سسٹم کی منظوری کا مطالبہ کیا ہے۔اس سلسلے میں مقامی اخبار کے ذریعے جاری کردہ خبر کی تصدیق کرتے ہوئے سول ایوی ایشن نے 15ممالک کی ملک میں داخلے کی منظوری کے حوالے سے بڑی نوید سنا دی۔سول ایوی ایشن کی جنرل انتظامیہ نے آج کویت بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کام کرنے والی تمام ایئر لائنز کو ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں کویت سے باہر لیبارٹریوں کی جانچ پڑتال کے لئے ایم یو این اے سسٹم کی منظوری کا مطالبہ کیا گیا تاکہ اس سسٹم کو پروگرام سے لنک کیا جاسکے اور یہ یقینی بنایا جاسکے کہ کورونا ٹیسٹ کے سرٹیفکیٹ میں کوئی ردو بدل یا جعل سازی نہ ہوئی ہو اور ان کے جاری کردہ سرٹیفکیٹ قابل اعتماد ہوں۔جاری کردہ سرکلر میں مزید کہا گیا کہ 15 ممالک کو پہلے مرحلے کے طور پر منظور کیا گیا ہے یعنی بھارت، فلپائن، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، امارات، ترکی، قطر، عمان، سعودی عرب، مصر، اردن، برطانیہ، فرانس اور امریکہ سے آنے والے مسافر اس سسٹم کے تحت ملک میں داخل ہوسکیں گے۔سرکلر میں واضح کیا گیا ہے کہ اس نظام کو نافذ کیا جائے گا اور تمام ممالک کے لئے ایک پروگرام شدہ ٹائم پلان کے مطابق بیرونی لیبارٹریوں کو منسلک کیا جائے گا جبکہ اسی دوران باقی ممالک کے لئے بھی وقتاً فوقتا سرکلر جاری کیا جائے گا۔اخبار کے مطابق پی سی آر سرٹیفکیٹ کی جعل سازی کو روکنے کے لئے رابطے کا عمل مکمل ہوتے ہی یہ نظام 15ممالک سے آنے والے تمام لوگوں پر لاگو ہوگا۔یاد رہے کہ کویت میں فی الحال غیرملکی افراد کے داخلے پر مکمل پابندی عائد ہے اور مذکورہ بالا سسٹم کویت میں داخل ہونے والے افراد پر اس وقت لاگو ہو گا جب کویت کی جانب سے ان ممالک کی پروازیں بحال کی جائیں گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر