مسلم لیگ (ن) کے دور میں سڑکوں کی تعمیر، وزیراعظم نے تحقیقات شروع کرنے کی ہدایت کردی

کوئٹہ(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج 2013ء سے بھی سستی سڑکیں بن رہی ہیں، آپ سوچ لیں گزشتہ حکومت نے کتنا پیسہ بنایا، ایف آئی اے سے کہا ہے سڑکوں کی تعمیر کی تحقیقات کرکے ذمہ داروں کو قوم کے سامنے لایا جائے۔بلوچستان میں جھل جھاؤ بیلہ شاہراہ کی بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، پانچ سال کا سوچنے والی حکومت کبھی بلوچستان کی ترقی نہیں چاہتی۔وزیراعظم کا کہا تھا کہ قوم کا نقصان تب ہوتا ہے جب کرپٹ لوگ آئیں، کرپٹ لوگ حکومت میں آئیں تو عوام کا پیسہ چوری کرتے ہیں۔ ایف آئی اے کو سڑکوں کی تعمیر میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔ ہم ذمہ داروں کو قوم کے سامنے لائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ 5 سال کا سوچنے والی حکومت کبھی بلوچستان کی ترقی نہیں چاہتی، جو علاقے پیچھے رہ گئے انہیں اوپر لانے کی پلاننگ کی جائے، صرف کوئٹہ میں ترقی ہوگی تو بلوچستان آگے نہیں بڑھے گیا۔ چین کے اوپر جانے کی وجہ لانگ ٹرم پلاننگ ہے۔ پاکستان کو ترقی دینی ہے تو عام علاقوں پر توجہ دینی ہوگی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ جام کمال کا کہنا تھا کہ موجوہ حکومت نے بلوچستان میں ترقیاتی کام کرائے۔ بلوچستان میں اہم سڑکوں کو بنایا جا رہا ہے۔ تاہم بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کو توجہ کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ جھل جھاؤ بیلہ بلوچستان کی اہم شاہراہ ہے۔ ہوشاب آواران میں مریضوں کو ہسپتال لے جانے کی بھی سہولت نہیں تھی۔ زیارت موڑ، کیچ ہرنائی منصوبے پر بھی کام جاری ہے۔ کوئٹہ بائی پاس بھی تیزی سے کام مکمل ہو رہا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر