ن لیگ لمبی ریس کا گھوڑا ، پوری جماعت نوازشریف کے ساتھ کھڑی ہوجائے تو پھرفری اینڈ فئیر الیکشن ملے گا، مریم نواز

لاہور (نیشنل ٹائمز)پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ لمبی ریس کا گھوڑا ہے، پارٹی میں جہاں جہاں اختلاف ہونگے دشمن کا وار کامیاب ہو گا، اختلافات بھلا کر الیکشن لڑا تو ہمیں فتح ملی، پوری جماعت نوازشریف کے ساتھ کھڑی ہوجائے تو پھرفری اینڈ فئیر الیکشن ملے گا، انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو لاہور میں مسلم لیگ نو ن پنجاب کے زیر اہتمام راولپنڈی ڈویژن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میں مسلم لیگ(ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، جمال کاکڑ،اویس لغاری ،حنیف عباسی، مشتاق منہاس، عطا تارڑ، طاہرہ اورنگزیب سمیت دیگر نے شرکت کی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ الحمد للہ ایک بار پھر میاں نواز شریف اور شہبازشریف سرخرو ہوئے ہیں، برطانیہ کی عدالت سے ایسا فیصلہ آیا کہ ان کی زبانیں بند ہو گئی، حکومت کی سمجھ میں نہیں آرہا کہ اب ہم کیا کریں،مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگر ہم پر جھوٹے مقدمات نہ بنتے تو لوگوں کو کیسے پتہ چلتا سچ اور جھوٹ کیا ہے، ظالم مٹی میں دفن کرکے بھول جاتا ہے لیکن یہ محنت ضائع نہیں ہوتی بلکہ بیج بن کر ایک تناور درخت کی شکل لیتا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم نے چند سال کے اقتدار کا سودا نہیں کیا، مسلم لیگ(ن)لمبی ریس کا گھوڑا ہے، ہمارا مستقبل ماضی سے بھی زیادہ شاندار ہے، پارٹی میں جہاں جہاں اختلاف ہونگے دشمن کا وار کامیاب ہو گا، اختلافات بھولا کر الیکشن لڑا تو ہمیں فتح ملی، پارٹی کا نقصان ہر شخص کا نقصان ہوتا ہے، پوری جماعت نوازشریف کے ساتھ کھڑی ہوجائے تو پھرفری اینڈ فئیر الیکشن ملے گا، ظالم پلیٹ میں رکھ کر حق نہیں دے گا حق لینا پڑتا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر