راولپنڈی (نیشنل ٹائمز)بلوچستان کے بارڈر پر دہشت گردوں نے ایرانی حدود سے فرنٹیئر کور (ایف سی)کی چوکی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ منگل کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بلوچستان کے علاقے چوکب میں دہشت گردوں نے ایف سی کی چوکی کو چھوٹے ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی کا سپاہی مقبول شاہ شہید ہوگیا جبکہ ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایرانی حکام کو واقعے سے متعلق آگاہ کر دیا گیا ہے۔
دہشتگردوں کی ایرانی حدود سے ایف سی کی چوکی پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید، ایک زخمی



