شہباز شریف اور سلیمان کے برطانیہ میں اکائونٹس کی تحقیقات سے تعلق نہیں، نیب ذرائع

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور ان کے بیٹے سلیمان شہباز کے برطانوی اکانٹس کی تحقیقات سے لاتعلقی ظاہر کردی۔نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور سلیمان شہباز کے برطانوی اکانٹس کی تحقیقات سے نیب کا کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ نیب کبھی سلیمان شہباز اور شہباز شریف کے برطانیہ میں اکائونٹس یا منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کا حصہ نہیں رہا۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے باپ بیٹے سے برطانیہ میں موجود ان دواکانٹس پرکبھی سوالات نہیں کیے۔ذرائع نے بتایاکہ نیب نے تاحال بیرون ملک سے بوگس اکانٹس کے ذریعے ٹی ٹیز کی انویسٹی گیشن کی ہے، ٹی ٹیز مہارت سے اربوں روپے حاصل کرنے کیلئے استعمال کی گئیں، شہبازشریف اورخاندان نے ٹی ٹیز سے سوا 2 ارب روپے ذاتی اکائونٹس میں منتقل کرائے جبکہ بذریعہ ٹی ٹیز سوا دو ارب روپے برطانیہ اوریواے ای سے منتقل کرائے۔نیب ذرائع کے مطابق بوگس اکانٹس کے ذریعے ٹی ٹیز کا معاملہ ہی نیب کا کیس تھا، جن اکانٹ ہولڈرز سے بیرون ملک سے رقوم منتقل کرائی وہ کبھی بیرون ملک گئے ہی نہیں۔نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سے یہ تمام نیکسس آپریٹ کرنے والا ملزم بھی نیب نے گرفتار کیا اور نیکسس آپریٹ کرنے والے ملزم کا بیان نیب ریفرنس کا حصہ ہے، نیب کا کیس برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی(این سی اے) کے کیس سے بالکل مختلف اور ٹھوس شواہدپرمبنی ہے۔نیب ذرائع نے بتایا کہ نیب کا کیس احتساب عدالت لاہور میں زیر سماعت ہے، سلیمان شہبازکو این سی اے سے کلین چٹ ملی ہے تو انہیں پاکستان واپس آجاناچاہیے، وہ وقت ضائع کیے بغیر واپس آئیں تاکہ دودھ کادودھ اور پانی کا پانی ہو سکے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز اور سلیمان کو جامع تحقیقات کے بعد کلین چٹ دی تھی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر