مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، نوجوان شہید

سری نگرنیشنل ٹائمز)قابض بھارتی فوج نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور کشمیری نوجوان کی جان لے لی اس طرح ایک ہفتے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 8 ہوگئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع بارہ مولا میں سرچ آپریشن کے نام پر قابض بھارتی فوج نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی جس کے دوران خواتین کو ہراساں کیا گیا اور بزرگوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔اس دوران قابض بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔ جارحیت پسند فوج نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے لاش لواحقین کے حوالے کرنے کے بجائے پولیس کی تحویل میں دیدی۔دوسری جانب کٹھ پتلی بھارت نواز انتظامیہ نے نوجوان کی شہادت کو مقابلہ ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا کہ ایک گھر میں مسلح عسکریت پسند موجود تھے جہاں سے فوج پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاست دہشت گردی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ 6 دنوں کے دوران مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن کے بہانے 8 نوجوانوں شہید کیا گیا۔

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر