امریکا نہیں طالبان اور داعش کے جنگی جرائم کی تحقیقات کرونگا، چیف پراسیکیوٹر عالمی عدالت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے نئے چیف پراسیکیوٹر کریم خان کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان میں جنگی جرائم کے حوالے سے اپنی تحقیقات دوبارہ شروع کریں گے لیکن ان کی توجہ کا مرکز امریکا نہیں بلکہ طالبان اور داعش ہوں گے۔ان کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان کی جانب سے ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات نہیں کریں گے بلکہ افغان طالبان اور داعش پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں گے۔انہوں نے ججوں سے مزید کہا کہ افغانستان میں عدالتی تحقیقات کو دوبارہ شروع کریں جو کہ گزشتہ سال کابل کی درخواست پر روک دی گئی تھی۔ طالبان کی جانب سے افغانستان کا دوبارہ کنٹرول سنبھالنے کے بعد جنگی جرائم کی تحقیقات مناسب طور پر نہیں ہو پائیں گی۔واضح رہے کہ گزشتہ برس کابل کی نئی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات خود کرے گی جس کے بعد آئی سی سی نے اپنی انکوائری روک دی تھی۔



  تازہ ترین   
روایتی حریف ٹکرانے کو تیار، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
خیرپور: مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 11 مسافر جاں بحق، 15 زخمی
پی ٹی آئی نے بانی کا معائنہ ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں کروانے کا مطالبہ کر دیا
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
بڑھکیں لگانے والے جیلوں میں جا کر قربانی نہیں دے سکتے: صدر مملکت
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر