ای الیون میں جوڑے کو ہراساں کرنے کا کیس، ملزم عثمان سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد کی عدالت میں شہر کے علاقے ای الیون میں جوڑے کو ہراساں اور تشدد کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔کیس میں مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت 7 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے جب کہ گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کیا گیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے فرد جرم عائد کی۔ شریک ملزمان حافظ عطاالرحمان، ادارس قیوم بٹ پر بھی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔فرد جرم شریک ملزمان ریحان، عمربلال مروت، محب بنگش اور فرحان شاہین پربھی عائد کر دی گئی ہے۔عدالت کی جانب سے تمام ملزمان کو چارج شیٹ پیش کردی گئی اور آئندہ سماعت پر وکالت نامہ ساتھ لانے کی ہدایت کی۔عدالت نے گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کیلئے گواہوں کو نوٹسز جاری کر دیے اور کیس کی سماعت 12 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔



  تازہ ترین   
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے، اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط، ماسکو کا دورہ کرینگے: ایرانی میڈیا کی تصدیق
عالمی پیچیدہ سکیورٹی چینلجز کے باوجود پاکستان دنیاوی امن کیلئے کوشاں ہے: وزیراعظم
اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، جنگ بندی کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر