جرمنی کے عام انتخابات میں انجیلا مرکل کی جماعت کو شکست

برلن(نیشنل ٹائمز) 16 سال سے اقتدار میں رہنے والی جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی جماعت کو عام انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی میں گزشتہ روز ہونے والے عام انتخابات میں 16 سال سے اقتدار میں رہنے والی چانسلر انجیلا مرکل کی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین کو کانٹے کے مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا، حریف جماعت سوشل ڈیموکریٹکس نے 205 نشستیں حاصل کیں اور ان کی کامیابی کا تناسب 25.7 فیصد رہا جب کہ حکمران جماعت نے 196 نشستیں حاصل کیں اور ان کی کامیابی کا تناسب 24.1 فیصد رہا۔جرمنی کے عام انتخابات میں حصہ لینے والی ایک اور جماعت گرین 14.8 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہی تاہم اب حکومت بنانے کے لیے سوشل ڈیموکریٹکس کو اتحاد کی ضرورت پڑے گی۔ انتخابات میں شکست کے باوجود انجیلا مرکل اس وقت تک چانسلر کے طور پر اپنے فرائض انجام دیتی رہیں گی جب تک نئی حکومت تشکیل نہیں پاجاتی تاہم تجزیہ نگاروں کے مطابق ابھی اس میں وقت درکار ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر