ایف بی آئی کے خفیہ پاکستانی ایجنٹ کامران فریدی کو سات سال قیدکی سزا سنا دی گئی

لندن (نیشنل ٹائمز) ایف بی آئی کے خفیہ پاکستانی ایجنٹ کامران فریدی کو سات سال قیدکی سزا سنا دی گئی۔ نیو یارک کے جنوبی ضلع میں دائر کردہ عدالتی کاغذات کے مطابق جوکہ اس نمائندے نے بھی دیکھے ہیں، امریکی فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے خفیہ مخبر 56 سالہ کامران فریدی جس نے اگست 2018 میں کراچی کی کاروباری شخصیت جابر موتی والا کو لندن میں گرفتار کرنے کی سازش میں مدد فراہم کی تھی، اسے ایف بی آئی میں اپنے سابق ساتھیوں کو جان سے مارنےکی دھمکی دینے پر ڈرامائی انداز میں جیل بھیج دیا گیا۔ کامران فریدی کو ایف بی آئی کے تین سابق ساتھیوں بشمول ایف بی آئی سپروائزر، ایف بی آئی جوائنٹ ٹیررازم ٹاسک فورس (جے ٹی ٹی ایف) کے افسر اور ان کے سابق ایف بی آئی ہینڈلر کو دھمکیاں دینے کے الزام میں جیل بھیجا گیا ہے، جو حال ہی میں ریٹائر ہوئے تھے۔ کامران فریدی کی سزا جابر موتی والا کی حوالگی کیس سے متعلق نہیں ہے لیکن فریدی اور موتی والا دونوں کے ساتھ جو ہوا وہ ایک دلچسپ کہانی ہے۔ کامران فریدی کراچی میں پیدا ہوا لیکن 1990 کی دہائی کے اوائل میں امریکہ ہجرت کر گیا، جہاں تنظیم کے چند خطرناک آپریشنز میں ایف بی آئی کے لئے کام کرنے پر رضامندی ظاہر کرنے کے بعد گرین کارڈ حاصل کیا۔ فریدی فلوریڈا میں اپنی امریکی بیوی کیلی کے ساتھ ایک دہائی سے زائد عرصے سے مقیم ہے اور 20 سال سے زائد عرصے تک خفیہ مخبر کے طور پر کام کرتا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی کوششیں کامیاب، امریکا اور ایران میں معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
ٹرمپ کا بحری ناکہ بندی فوری ختم اور آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان
ایران کی بھی امن معاہدے پر اتفاق کی تصدیق، جمعہ کو دستخط ہوں گے
امن معاہدہ کشیدگی میں کمی، مذاکرات کے ذریعے امن کی طرف اہم قدم ہے: بلاول بھٹو
امریکی نائب صدر نے معاہدے کو مشرق وسطیٰ میں نئے دور کے آغاز کی علامت قرار دیدیا
عالمی برادری کا ایران امریکا معاہدے کا خیرمقدم، پاکستان کی ثالثی پر تعریف
ایران امریکا معاہدہ: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر