وزیر خارجہ برطانیہ کے تین روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے

لندن(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی برطانیہ کے تین روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچنے پر برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمد خان، نائب سفیر ڈاکٹر فیصل عزیز اور سفارتخانے کے سینئر افسران نے ان کا خیر مقدم کیا۔ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ آج رات پاکستان ہاؤس میں منعقدہ عشائیے میں شرکت کریں گے اور پاکستانی کمیونٹی کی نمائندہ شخصیات سے ملاقات کریں گے۔اس کے علاوہ شاہ محمود قریشی برطانوی فارن افیرز کمیٹی کے سربراہ، برطانوی وزیر خارجہ الزبتھ ٹورس اور ممبران پارلیمنٹ سے بھی ملاقات کریں گے۔اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔خیال رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی لندن میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کریں گے اور پاک برطانیہ تعلقات، اہم علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کریں گے۔واضح رہے کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا یہ دورہ برطانیہ دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطحی روابط کے فروغ کا مظہر ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر