پاکستان پیپلز پارٹی نے گیس کی ممکنہ اضافے کو عوام دشمنی قرار دیدیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلز پارٹی نے گیس کی ممکنہ اضافے کو عوام دشمنی قرار دیا ہے۔ پیپلز پارٹی عوام کی طرف سے ممکنہ فیصلے کی شدید مخالفت کی حمائت میں گیس کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ مسترد کرتی ہے ۔سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر حسین بخاری نے ردعمل میں کہا ہے کہ گیس قیمتوں میں ممکنہ اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے ۔پٹرول کے بعد گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تیاریاں قابل تشویش ہے۔ حکمران مہنگائی کی چکی میں پسے عوام الناس کو شدید تکالیف میں مبتلا کرنے کے نئے اقدام سے باز رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گھریلو گیس صارفین قیمت میں 35 فیصد مجوزہ اضافہ ظلم اور زیادتی کی انتہا ہے۔ گندم آٹا عوام الناس کی دسترس سے بائر کرنے والے لوگوں کے چولہے بجھانے کے درپے ہیں۔ نیر بخاری نے کہا کہ آئی ایم ایف ملازمین حکمرانوں کے تعمیلی فیصلے مہننگائئ کے مارے لوگوں کو زہنی کرب میں مبتلا کر رہے ہیں۔ نیر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تو بجٹ کو پہلے ہی پی ٹی آئی ایف ایم بجٹ قرار دیا ہوا ہے۔ کڑی شرائط پر قرضے حاصل کرنے والوں نے معیشت اور خزانہ کی کنجیاں آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دی ہیں ۔نیر بخاری نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف جانے پر خود کشی نہ کرنے والے عمران خان کے دور میں مہنگائی کی وجہ سے لوگ بچوں کے ساتھ خود کشیوں پر مجبور ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ناکام ترین حکمرانوں نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے کے دھانے پر لا کھڑا کردیا ہے ۔مہنگی گندم آٹا چینی خریداری مشکل بنانے والے حکمران عوام الناس کے چولہے بند کرنا چاہتے ہیں۔ نیر بخاری نے مزید کہا کہ ٹیکس فری بجٹ کا جھوٹ بولنے والے آئی ایم ایف کڑی شرائط پر عوام الناس کی جیبیں کتر رہے ہیں ۔



  تازہ ترین   
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد پہنچ گئے، اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط، ماسکو کا دورہ کرینگے: ایرانی میڈیا کی تصدیق
عالمی پیچیدہ سکیورٹی چینلجز کے باوجود پاکستان دنیاوی امن کیلئے کوشاں ہے: وزیراعظم
اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، جنگ بندی کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر