کراچی(نیشنل ٹائمز)امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت تمام مسلمانوں کے ایمان اور عقیدے کا معاملہ ہے، اہل ایمان،ختم نبوت اور ناموس رسالت کی خاطر اپنی جان بھی قربان کرنے پر تیار ہیں، عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت ? کے حوالے سے آئین میں موجود قوانین کسی صورت میں ختم نہیں کیے جا سکتے، ان اہم اور بنیادی معاملات پر پوری امت متحد اور متفق ہے، دین کے اصولوں میں بھی کوئی اختلاف نہیں ہے، اسلام دشمن عناصر فروعی اور مسلکی اختلافات کو بنیاد بنا کر امت کو تقسیم کرنے اور کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جنہیں ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز اسلامک لائرز موومنٹ کے تحت کراچی بار ایسوسی ایشن کے آڈیٹوریم میں ایک بڑی ’’تحفظ ختم نبوت کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے اسلامک لائرز موومنٹ کے صدر عبد الصمد خٹک ایڈوکیٹ، جنرل سیکریٹری کراچی بار عامر نواز وڑائچ، مفتی فضل سبحان، مفتی ارشاد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔جبکہ اسٹیج سیکریٹری کے فرائض شاہد علی خان ایڈوکیٹ نے انجام دیئے۔کانفرنس میں مرد و خواتین وکلائ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ الحمداللہ علمائ حق دین کے اصولوں پر ہمیشہ صف بستہ رہے ہیں اور ہر مشکل اور نازک موقع پر یہ پیغام دیا ہے کہ ملک کے عوام ایک دین کے ماننے والے ہیں، علمائ حق نے تقسیم اور انتشار کی سازشوں کو ہمیشہ ناکام بنا یا ہے، نبی کریم ? کی ذات گرامی ہی امت کو یکجا اور متحد رکھنے کا ذریعہ ہے اور جو لوگ امت کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں وہ ہمیشہ کی طرح ناکام و نامراد ہوں گے، حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آج بھی ضرورت اس امر کی ہے فروعی اختلافات کو پس پشت ڈال کر متفق اور متحد ہوجائیں تاکہ دین دشمن طبقے کو اتنی جرات نہ ہوسکے کہ وہ دین کے بار ے میں کچھ کہہ سکیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کسی خطے یا جغرافیے کا نام نہیں بلکہ عقیدے کا نام ہے، پاکستان بننے کی تحریک اْن علاقوں میں زیادہ بھرپور طریقے سے چلائی گئی جہاں کے مسلمانوں کو پتا تھا کہ وہ تعداد میں کم ہیں اور انہیں ہجرت کرنا پڑے گی،اپنی زمینیں اور جائیدادیں چھوڑنا پڑیں گی اس کے باوجو کلمے اور عقیدے کی بنیاد پر بانیان پاکستان نے زبردست تحریک چلائی اور پاکستان کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کردیا۔المیہ یہ ہے کہ قائد اعظم کے انتقال کے بعد ملک میں یہ باتیں ہونے لگی کہ پاکستان میں سیکولر آئین ہونا چاہیئے جس پر جماعت اسلامی کے بانی سید ابوالاعلیٰ مودودی? اور ملک کے جیدعلمائے کرام اکٹھا ہوئے اور اعلان کیا کہ پاکستان ایک کلمہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا ہے اور یہاں کا آئین اسلامی ہو گا، اس آئین کے مطابق حاکمیت صرف اللہ تعالیٰ کی ہوگی اور اس میں قانون قرآن اور سنت کے مطابق ہی ہوگاجس کے لیے تمام علماء کرام نے مل کر ایک عظیم تاریخی جدو جہد کی اور قرارداد پاکستان منظور کرائی گئی۔
عقیدہ ختم نبوت تمام مسلمانوں کا ایمان اور عقیدہ ہے، حافظ نعیم الرحمن



