مسلم لیگ(ن) نے وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دے دیا

لاہور (نیشنل ٹائمز )پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے چیئرمین نیب کے تقررکے حوالے سے اپوزیشن لیڈر سے مشاورت نہ کرنے کے بیان کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ شہباز شریف سے مشاورت عمران خان کی منشا، ذاتی پسند یا ناپسند کی نہیں بلکہ آئین کی ضرورت ہے، اپوزیشن لیڈر سے مشاورت عمران صاحب کی مرضی کا مسئلہ نہیں بلکہ آئین اور قانون کا تقاضا ہے ،اپوزیشن لیڈر کی مشاورت کے بغیر فیصلہ ہوا تو وہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہو گا۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ (ن)کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاکہ کرائے کے ترجمان کی ذہنی حالت پہ اب ہسی نہیں ترس آتا ہے ،حقیقت یہ ہے کہ شہباز شریف اپوزیشن لیڈر ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ عمران خان نے شہباز شریف پر جھوٹے مقدمات بنائے ۔حقیقت یہ ہے کہ عمران خان کا ایک الزام بھی ثابت نہیں ہوا ۔حقیقت یہ ہے کہ عمران خان نے سابق ڈی جی ایف آئی پہ شہباز شریف کے خلاف جھوٹے مقدمات بنانے کے لئے دبا ئوڈالا ۔ انہوں نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ عمران خان نے نیب کو اپنی حکومت چلانے کے لئے سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے مقدمے بنوانے کے لئے استعمال کیا ۔حقیقت یہ ہے کہ ملزم عمران خان مالم جبہ، ہیلی کاپٹر، بلین ٹری سونامی، بی آر ٹی پشاور، آٹا چینی چوری میں مطلوب ہے۔ملزم عمران خان غیر قانونی فارن فنڈنگ، 23 خفیہ اکائونٹس میں مطلوب ہے ،ملزم عمران خان شہباز شریف کی طرف سے دائر ہتک عزت کے دس ارب روپے کے دعوی ٰمیں مفرور اور مطلوب ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ شہباز شریف سے مشاورت عمران خان کی منشا، ذاتی پسند یا ناپسند کی نہیں بلکہ آئین کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن لیڈر سے مشاورت عمران صاحب کی مرضی کا مسئلہ نہیں بلکہ آئین اور قانون کا تقاضا ہے ،اپوزیشن لیڈر کی مشاورت کے بغیر فیصلہ ہوا تو وہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہو گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر