کھاریاں سے اسلام آباد تک موٹروے کا افتتاح وزیراعظم آئندہ ماہ کرینگے

لاہور (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی وفاقی حکومت نے ایک اور بڑ ی موٹروے بنانے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کی حکومت نے کھاریاں سے اسلام آباد تک موٹروے بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جسکا افتتاح آئندہ ماہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔یاد رہے کہ لاہور سے سیالکوٹ سے موٹروے پہلے ہی تعمیر ہو چکی ہے جس پر سفر کر کے عوام مستفید ہورہے ہیں جبکہ وزیراعظم کی طرف سے سیالکوٹ سے کھاریاں تک موٹروے کا سنگ بنیاد چند ماہ قبل رکھا گیا، عوام کو سفری سہولیات دینے کے لیے حکومت اب کھاریاں سے اسلام آباد تک موٹروے کو توسیع دینا چاہتی ہے۔ہفتہ کوجہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ شمالی پنجاب کے سب سے بڑے روڈ پراجیکٹ کا وزیراعظم نومبرمیں افتتاح کرینگے، نومبر میں وزیراعظم شمالی پنجاب کی سب سے بڑی موٹر وے کھاریاں سے اسلام آباد کا افتتاح کریں گے، اس سے لاہور سے اسلام آباد 100 کلو میٹر سفر کم ہو جائے گا، کروڑوں کی آبادی اس سے استفادہ حاصل کرے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی صدارت میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے)کے منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم کو راولپنڈی تا کھاریاں، میانوالی تا مظفرگڑھ اور حیدرآباد تا سکھر شاہراں پر پیشرفت کی تفصیلی بریفنگ دی گئی تھی۔وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سابقہ دورحکومت کے 3 سالوں میں 645 کلومیٹر کی سڑکیں تعمیر ہوئیں۔ موجودہ حکومت کے 3 سالوں میں کل 1753 کلومیٹر لمبائی کی سڑکیں مکمل ہو چکی ہیں۔ موجودہ حکومت کے 3 سالوں کے دوران 6118 کلومیٹر لمبائی پر مشتمل سڑکوں کی منصوبہ بندی مکمل کی گئی، مالی سال میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی 27 منصوبے مکمل کر لے گی، بلوچستان میں 3 ہزار کلومیٹر سے زیادہ کی سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی میں سڑکوں کا اہم ترین کردار ہے، معیاری سڑکوں کی تعمیر سے دیہی اور شہری علاقوں کے درمیان رابطہ، تجارت اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے، اچھی سڑکوں کی وجہ سے گاڑیوں کی مرمت اور پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کے اخراجات بھی کم ہو جائیں گے۔ مواصلات کے اہم اور بڑے منصوبوں پر روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت کا خود جا ئزہ لوں گا، منصوبوں کی بر وقت تکمیل کے لیے فنڈز کا اجرا یقینی بنایا جائے۔



  تازہ ترین   
عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط، ماسکو کا دورہ کرینگے: ایرانی میڈیا کی تصدیق
عالمی پیچیدہ سکیورٹی چینلجز کے باوجود پاکستان دنیاوی امن کیلئے کوشاں ہے: وزیراعظم
اسحاق ڈار سے ایرانی وزیر خارجہ کا رابطہ، جنگ بندی کوششوں پر تبادلہ خیال
پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے تمام ڈپازٹ بروقت واپس کر دیئے
خیبر: سکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 22 خوارج جہنم واصل
اسرائیل لبنان جنگ بندی میں 3 ہفتے کی توسیع، ایران سے دیرپا معاہدہ چاہتے ہیں: ٹرمپ
ایران میں کوئی شدت پسند نہیں، سب انقلابی ہیں: ایرانی قیادت کا ٹرمپ کو جواب
امریکی افواج کی بحرہند میں کارروائی، ایک اور بحری جہاز قبضے میں لے لیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر