فلسطینی صدر نے اسرائیل کو مقبوضہ علاقے خالی کرنے کا الٹی میٹم دیدیا

نیویارک(نیشنل ٹائمز)فلسطینی صدر نے جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران اسرائیل کو مقبوضہ علاقے خالی کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق فلسطین کے صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے دبنگ انداز میں خطاب کرتے ہوئے اسرائیل کو مقبوضہ سرزمین خالی کرنے کا الٹی میٹم دیا۔فلسطینی صدر نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ اسرائیل ایک سال کے اندر تمام مقبوضہ علاقوں سے افواج واپس نکالے ،اگر افواج نہیں نکالی تو فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے گی ۔محمود عباس نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسرائیل کی 1967 سے قبل کی سرحد بھی تسلیم نہیں کریں گے جبکہ انہوں نے مطالبہ کیا کہ یو این سیکرٹری جنرل عالمی امن کانفرنس بلائیں اور ایک سال کے اندر مسئلہ کو حل کریں ۔فلسطینی صدر کا کہنا تھا کہ فلسطین مقبوضہ سرزمینوں کی قانونی حیثیت کے فیصلے کے لئے انٹرنیشل کریمنل کورٹ جانے کو تیار ہے۔خیال رہے کہ اسرائیل نے مغربی کنارے ، مشرقی بیت المقدس اور غزہ پر 1967کی جنگ میں قبضہ کیا تھاجبکہ 1993 میں اوسلو معاہدے میں بعض فلسطینی حکام نے اسرائیل کو تسلیم کیا تھا۔



  تازہ ترین   
روایتی حریف ٹکرانے کو تیار، ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا
فیلڈ مارشل کا دورہ جرمنی، میونخ سکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں
خیرپور: مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم، 11 مسافر جاں بحق، 15 زخمی
پی ٹی آئی نے بانی کا معائنہ ذاتی ڈاکٹرز کی موجودگی میں کروانے کا مطالبہ کر دیا
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
بڑھکیں لگانے والے جیلوں میں جا کر قربانی نہیں دے سکتے: صدر مملکت
رمضان ریلیف پیکج کا اجرا، ہر مستحق خاندان کو 13 ہزار روپے دیئے جائیں گے: وزیراعظم
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 فروری سے اضافے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر