وفاقی حکومت کا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کو ختم کر کے نئی اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی حکومت کا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کو ختم کر کے نئی اتھارٹی بنانے کا فیصلہ۔حکومت پورے ملک میں ادویات کے متعلق یکساں قوانین کا نفاذ چاہتی ہے، ذرائعنئی اتھارٹی کے قیام کے لیے قانون کا مسودہ تیار کر لیا گیا۔ لیکن واضح رہے کہ اس قانون کو وفاقی پارلیمنٹ کے علاوہ ہر صوبائی پارلیمنٹ سے بھی پاس ہونا ہو گا، تب جا کر اس کا نفاز ممکن ہو سکے گا۔نئی اتھارٹی کا نام Therapeutic Goods Regulatory Authority ہوگا، جو کہ 4 Divisions پر مشتمل ہو گی۔اس ایکٹ کے نفاذ سے ڈریپ ایکٹ 2012، ڈرگ ایکٹ 1976اور تمام وفاقی اور صوبائی ڈرگ رولز Repeal ہو جائیں گے اور ہر صوبے کو اپنے نئے رولز بنانا ہوں گے۔ڈریپ کے ملازمین کو نئی اتھارٹی میں شامل ہونے کا آپشن دیا جائے گا، جو آفیسر نئی اتھارٹی میں شامل نہیں ہونا چاہے گا، اسے پنشن اور دیگر مراعات دے کر ریٹائر کر دیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر