لاہور (نیشنل ٹائمز) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب سہیل اختر سکھیرا کا عوامی شکایات اور خفیہ انکوائری میں کرپشن ثابت ہونے پر ایکشن ۔ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب سہیل اختر سکھیرانے کہا کہ آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق ٹریفک پولیس سے کرپشن کا خاتمہ اور لائسنس اجراء کے عمل کو مکمل شفاف اور آسان بنانا اولین ترجیح ہے ۔ کرپشن پر دو ڈی ایس پیز سمیت 16 سب انسپکٹرز ، ہیڈ کانسٹیبلز ، کانسٹیبلز اور وارڈنز کو ٹریفک ہیڈ کوارٹر کلوز کر دیا گیا ہے ۔ ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر بہاولنگر ڈی ایس پی ، حسن دانیال اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ڈی جی خان عمران رشید کو ٹریفک ہیڈ کوارٹرز کلوز کردیا ۔ انچارج لائسنس برانچ سٹی ٹریفک پولیس ملتان مہیر اخلاق احمد اور انچارج لائسنس برانچ بہاولنگر محمد اجمل کو معطل کرکے ہیڈ کوارٹر کلوز کردیا گیا ۔ٹریفک وارڈن ملتان تجمل احمد اور ٹریفک وارڈن بہاولنگر وسیم طاہر کو بھی معطل کرکے ہیڈ کوارٹر کلوز کردیا گیا ۔ایس ایس پی ٹریفک ہیڈ کواٹرز ڈاکٹر بشریٰ کو معطل کیے گئے افسران کے خلاف باضابطہ انکوائری کا حکم جاری کر دیا۔کرپشن کے خاتمے اور شہریوں کیلئے لائسنسنگ کا اجراء آسان بنانے کیلئے ویجی لینس ٹیمیں مختلف اضلاع کی لائسنسنگ برانچوں میں اچانک انسپکشنز جاری رکھیں ۔
ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب سہیل اختر سکھیرا کا عوامی شکایات اور خفیہ انکوائری میں کرپشن ثابت ہونے پر ایکشن



