عراق نے بھی پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور (نیشنل ٹائمز) عراق نے بھی پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔ انگریزی اخبار میں شائق کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اپنی دفاعی صنعت کے حوالے سے چند ہی روز میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عراق نے بھی پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی خریداری کا فیصلہ کر لیا ہے، عراق پہلا عرب اسلامی ملک ہے جو پاکستان سے جنگی طیارے خریدے گا۔بتایا گیا ہے کہ عراق نے کافی عرصہ قبل پاکستان اور چین کے اشتراک سے تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 جنگی طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا، اب اس حوالے سے سنجیدہ پیش رفت بھی ہوئی ہے۔ عراق کی وزارت دفاع کے وفد نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، اس دورے کے دوران ہی جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی خریداری سے متعلق دفاعی معاہدے کے معاملات طے پائے۔ذرائع کے مطابق عراق بھی پاکستان سے 60 کروڑ ڈالرز سے زائد رقم ادا کر کے 12 جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے خریدے گا۔ یوں دفاعی صنعت کی بدولت پاکستان کو کھربوں روپے کا فائدہ حاصل ہوا ہے، ذرائع کے مطابق ارجنٹینا اور عراق کو جنگی طیاروں کی فروخت سے پاکستان کو سوا 2 کھرب روپے کا زرمبادلہ حاصل ہونے کا امکان ہے۔ اس سے قبل ارجنٹینا نے بھی پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری کیلئے فنڈز مختص کر دیے تھے۔ارجنٹینا کی جانب سے پاکستان سے کل 12 بلاک 3 جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے خریدے جائیں گے، اس مقصد کیلئے ارجنٹینا کی حکومت نے 66 کروڑ ڈالرز سے زائد کے فنڈز مختص کر دیے ہیں۔ ارجنٹینا کی پارلیمنٹ سے طیاروں کی خریداری کے فیصلے کی منظوری ملنے کے بعد طیاروں حاصل کرنے کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کر دیا جائے گا۔ اس پیش رفت کو دفاعی ماہرین کی جانب سے پاکستان کی دفاعی صنعت کیلئے بہت بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔اس سے قبل پاکستان نے رواں سال مئی میں با ضابطہ طور پر 03 جے ایف-17 تھنڈر طیارے نائیجیرین ایئر فورس کے حوالے بھی کیے تھے۔ جبکہ پاکستان اور ارجنٹینا کے درمیان جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیاروں کی ڈیل کے حوالے سے ذرائع کا بتانا ہے کہ یہ ایک غیر معمولی ڈیل ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ارجنٹینا نے کئی ممالک کی جانب سے اپنے جنگی طیارے فراہم کرنے کی پیش کش کو مسترد کیا۔ امریکا، روس اور بھارت سمیت دیگر کچھ ممالک نے بھی اپنے جنگی طیارے فراہم کرنے کی پیش کش کی، تاہم ارجنٹینا نے پاکستان اور چین کی جانب سے تیار کردہ جے ایف 17 تھنڈر جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر