پی پی پی چیئرمین کا کوئٹہ میں طلبا پر پولیس تشدد کی شدید مذمت

کراچی(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیلپز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں طلبا پر پولیس تشدد اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میڈیکل ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے طلبہ و طالبات پر تشدد فاشزم کی بدترین مثال ہے، ایسا لگتا ہے کہ جیسے حکمرانوں نے بلوچستان کے طلبہ و طالبات کے خلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ سلیکٹڈ حکمرانوں کی جانب سے ہر اختلافی آواز کے خلاف طاقت کا استعمال معاشرے میں عدم برداشت کو تقویت دے رہا ہے۔پاکستان پیلپز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ گرفتار طلبہ کو بلاتاخیر رہا کیا جائے اور ان کے جائز مطالبات تسلیم کیئے جائیں، سلیکٹڈ حکمران معصوم طلبہ و طالبات کو تشدد کا نشانہ بنانے پر قوم سے معافی مانگیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر