چئیرمین بلاول بھٹو سے اہم غیر ملکی شخصیات کی ملاقات

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج دوپہر اسلام آباد پہنچے اور انہوں نے انتہائی مصروف دن گزارا۔ آج ان سے ملاقاتیں کرنے والوں میں برطانوی ہائی کمشنر، امریکی ایمبیسی کی چارج ڈی افیئرز اور چین کے سفیر شامل تھے۔ عالمی قوتوں کے نمائندگان سے افغانستان کی بدلتی ہوئی صورت حال پر بات چیت، دوطرفہ تعلقات بھی زیربحث آئے۔

Image

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے زرداری ہاؤ اسلام آباد میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور انہوں نے افغانستان کی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

Image

برطانوی ہائی کمشنر نے بلاول بھٹو زرداری کو مطلع کیا کہ وہ سندھ کا دورہ کرنا چاہتے ہیں جس کا بلاول بھٹو زرداری نے خیرمقدم کیا۔ امریکہ کی چارج ڈی افیئرز انجیلا ایگلیر ے بھی چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کی اور دو طرفہ معاملات خاص طور پر افغانستان میں پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

Image

انہوں نے بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اپنے سندھ کے دورے کے بارے میں آگاہ کیا جس پر بلاول بھٹو زرداری نے ان کے سندھ کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دورہ یقینا یادگار ثابت ہوگا اور وہ سندھ کے عوام کی مہمان نوازی کا لطف اٹھائیں گی۔

Image

بعد میں شام کو چین کے سفیر نونگ رانگ نے بھی زرداری ہاؤس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور دونوں لیڈروں نے پاکستان اور چین کی لازوال اور تاریخی تعلقات پر گفتگو کی۔ چیئرمین بلاول اور چینی سفیر نے سی پیک پر بھی گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر