‘ملک میں فیک نیوز پر پاپندی لگی تو عمران صاحب کی حکومت ختم ہو جائے گی’

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں فیک نیوز پر پاپندی لگی تو عمران صاحب کی حکومت ختم ہو جائے گی، نیب اور ایف آئی اے کو آٹا، چینی، دوائی، رنگ روڈ چوروں کی خبریں کیوں نہیں ملتیں۔ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ ایف آئی اے کو بی آر ٹی پشاور، بلین ٹری سونامی، فارن فنڈنگ کی خبریں کیوں نہیں ملتیں، عمران صاحب شہباز شریف کے خلاف فیک نیوز نہ چلوائیں، عدالتوں میں ثبوت لائیں، ‎عمران صاحب کتنی بار ایک ہی جھوٹ کو بار بار فیک نیوز بنا کر چلائیں گے؟۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مہنگائی، بیروزگاری، معاشی تباہی سے عوام کی توجہ نہیں ہٹے گی، مہنگائی آسمان پر ہے لیکن عوام کے ریلیف کی کوئی خبر نہیں، عمران صاحب آٹا، چینی، بجلی، دوائی چوروں سے متعلق قوم کو بتائیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر