‘کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے چین کی حکومت نے پاکستان سے بھرپور تعاون کیا’

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) اسد عمر نے کہا ہے کہ کورونا وبا پر قابو پانے کیلئے چین کی حکومت نے پاکستان سے بھرپور تعاون کیا، مدد پر ان کے شکر گزار ہیں۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی (نشینل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر) اسدعمر اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی چیلنجز کے باوجود پاکستان اور چین کی قیادت سی پیک منصوبے کو جاری رکھے ہوئے ہے، سی پیک کے جنوبی زون سے پاکستان میں کثیر غیر ملکی سرمایہ کاری آئے گی، سی پیک کے پہلے مرحلے کی تکمیل دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کا مظہر ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ سی پیک کے تحت بلوچستان میں بہت سے منصوبے جاری ہیں، سی پیک کے تحت سب سے بڑا منصوبہ ریلوے کا ایم ایل ون منصوبہ ہے، سائنس و ٹیکنالوجی پر پاکستان اور چین کے مشترکہ تعاون سے بہت زیادہ توقعات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے میں کام کرنیوالے چینی ورکرز کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، پاکستان میں کام کرنے والے چینی ورکرز کو بہترین سکیورٹی مہیا کی گئی ہے، سی پیک منصوبوں کے ثمرات فوری عوام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر