کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا، 24 گھنٹوں میں مزید 58 افراد انتقال کر گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کورونا وائرس سے 58 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 432 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 32 ہزار 595 ہوگئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 357 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 25 ہزار 703، سندھ میں 4 لاکھ 53 ہزار 51، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 72 ہزار 210، بلوچستان میں 32 ہزار 812، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 277، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار 619 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 923 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 90 لاکھ 49 ہزار 329 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 151 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 43 ہزار 605 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 561 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 58 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 27 ہزار 432 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 490، سندھ میں 7 ہزار 310، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 463، اسلام آباد میں 907، بلوچستان میں 345، گلگت بلتستان میں 183 اور آزاد کشمیر میں 731 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر