سعودی عرب آنے والے مقیم غیرملکیوں کا ویکسین اسٹیٹس جاننے کا طریقہ کار جاری کر دیا

ریاض(نیشنل ٹائمز) سعودی عرب آنے والے مقیم غیرملکیوں کا ویکسین اسٹیٹس جاننےکا طریقہ کار جاری کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے تمام فضائی کمپنیوں کیلئےخصوصی اعلامیہ جاری کر کے طریقہ ‏کار سے آگاہ کیا ہے۔پہلاطریقہ کار مسافروں کو توکلنا ایپ پر ویکسین یافتہ ہونے کی پوزیشن ثابت کرنا ہو گی۔دوسرا طریقہ کار قدوم پلیٹ فارم کے ذریعے ویکسین لگوانےکی رپورٹ دکھائی جائے۔خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی بازپرس کے ساتھ نتائج کا خمیازہ بھی بھگتنا پڑےگا۔ شہری ہوابازی (گاکا) کی ‏جانب سے فضائی کمپنیوں کو تحریری ہدایات پر سختی سےعملدرآمد پر زور دیا گیا ہے۔توکلنا ایپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے باہر رہتے ہوئے کوئی نیا صارف اندراج نہیں کراسکتا، ایپ ‏صارفین کے وہی موبائل نمبر اور کوائف استعمال کیے جاتے ہیں جو ابشر میں درج ہوتے ہیں۔انتظامیہ نے بتایا کہ بیرون ملک قیام کے دوران ابشر میں نمبر سمیت کوائف میں تبدیلی ممکن نہیں لہذا ایپ میں ‏بھی تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔توکلنا کا یہ بھی کہنا ہے کہ بیرون ملک قیام کے دوران وہی صارفین توکلنا استعمال کرسکتے ہیں جو پہلے ہی ‏رجسٹرڈ ہیں، اس وقت توکلنا دنیا کے 75 ممالک میں کام کرتی ہے تاہم دائرہ وسیع کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ توکلنا کے 75 ممالک کی فہرست میں پاکستان شامل نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر