سپریم کورٹ میں دوران سماعت شراب کی بوتلوں کا تذکرہ

کراچی(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ نے رفاعی پلاٹس پر قائم ضیا الدین اور ساؤتھ سٹی اسپتال سے متعلق کیس میں رفاعی پلاٹس کا کمرشل استعمال کرنے پر ایڈوکیٹ جنرل سندھ، اسپتالوں کی انتظامیہ، ڈی جی کے ڈی اے، کمشنر کراچی و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جامع جواب طلب کرلیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل تین رکنی بینچ کے روبرو رفاعی پلاٹس پر قائم اسپتالوں کو کمرشل بنیادوں پر چلانے سے متعلق سماعت ہوئی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ساؤتھ سٹی میں تو بڑے بڑے لوگ داخل ہوتے ہیں۔ وزرا اور بااثر شخصیات سبھی وہیں جاتے ہیں۔ بعد میں شراب کی بوتلیں بھی وہیں سے ملتی ہیں۔چیف جسٹس کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہ لگا۔ عدالت نے رفاعی پلاٹس کا کمرشل استعمال کرنے پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ، ضیا الدین اور ساؤتھ سٹی اسپتال، ڈی جی کے ڈی اے، کمشنر کراچی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام فریقین سے جامع رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے ریمارکس دیئے بتایا جائے، جس مقصد کے لیے زمین دی، کیا وہ مقصد پورا ہو رہا ہے۔ دوران سماعت ساؤتھ سٹی کی مالک ڈاکٹر سعدیہ اسحاق عدالت میں پیش ہوگئیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے آپ بہت مہنگے ترین اسپتال کی مالک ہیں۔ مالک خاتون نے کہا کہ کوالٹی بھی تو دیکھیں۔ عدالت نے ریمارکس دیئے آپ ایک ہفتے میں رپورٹ جمع کرائیں۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر