نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ کرنے کے پیچھے بھارت ہوسکتا ہے، شاہ محمود قریشی

نیویارک:(نیشنل ٹائمز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ کرنے کے پیچھے پڑوسی ملک بھارت ہوسکتا ہے۔نیویارک میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں، ملک کو جب بھی مشکل پڑی بیرون ملک پاکستانیوں نے تعاون کیا، گزشتہ برس بیرون ملک پاکستانیوں نے 29.4ارب ڈالر کی ترسیلات ملک میں بھیجیں، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے 2 ارب ڈالر سے زائد کی رقم پاکستان منتقل ہوچکی، بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی ترقی میں حصہ ڈالنا چاہتے ہیں تو انہیں خوش آمدید کہیں گے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مشکلات کا اندازہ ہے، وزیراعظم کی ہدایت ہے کہ بیرون ملک آباد پاکستانی کمیونٹی کو ملکی حالات سے آگاہ رکھیں، بیرون ملک سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں نادرا ڈیسک کے قیام پر چیئرمین نادرا کے شکرگزار ہیں، نادرا ڈیسک کے قیام سے بیرون ملک پاکستانیوں کو فائدہ ہوگا، بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے لیے اقدامات کررہے ہیں اور اس سلسلے میں قانون سازی کی جارہی ہے، اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ای کچہری سسٹم بھی لارہےہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکا کے لیے براہ راست پی آئی اے فلائٹس کی کوشش کررہےہیں، ماضی میں دیگر اداروں کی طرح پی آئی اے کو بھی نوچا گیا، پی آئی اے کو مالی مشکلات کا سامناہے اور جہاز بھی چاہئیں،پی آئی اے دیوالیہ پن کے قریب پہنچ چکاتھا، پی آئی اےمیں اصلاحات کی کوششیں کررہے ہیں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم سیکیورٹی سے مطمئن تھی، اس لیے وہ پاکستان آئی تھی، پاکستانی سیکیورٹی اداروں کو کوئی تھریٹ موصول نہیں ہوا، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے آخری وقت پر آگاہ کیا کہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے نہیں کھیل سکتے، نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ہر طرح کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کرائی، حکومت نے بس کے بجائے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ٹیم کو اسٹیڈیم پہنچانے کی بھی پیشکش کی، نیوزی لینڈ کا دورہ منسوخ کرنے کے پیچھے پڑوسی ملک بھارت ہوسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 15 اور ایل اے 16 کے 23 پولنگ سٹیشنز پر ری پولنگ کا فیصلہ
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
شامی عدالت نے معزول صدر بشارالاسد کو سزائے موت سنادی
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بحرین کا خیرمقدم
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 164 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر